نئی دہلی، 22؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی اور اس سے ملحقہ ریاست ہریانہ میں پیر کو کم شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ریکٹر پیمانے پر اس کی شدت 3.5اندازہ لگایاگیا۔دہلی این سی آر اور ارد گرد کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ قومی زلزلے سائنس سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز مہندرگڑھ میں تھا۔یہ شام دو بج کر50منٹ پرمحسوس کیاگیاجو10کلومیٹر کی گہرائی پر مرکوز تھا۔فوری طورجانمال کے نقصان کی کوئی خبرنہیں ہے۔مہندرگڑھ دہلی سے تقریباََ 120کلومیٹردورہے۔اس سے پہلے صبح 10بج کر58منٹ پرناگالینڈ کے دارالحکومت کوہمامیں بھی 3.5شدت کا زلزلہ محسوس کیاگیا۔